فیصل آباد پریس کلب میں دو روزہ میڈیکل کیمپ، 650 سے زائد صحافی و اہلخانہ مستفید


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب کے زیر اہتمام دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں 650 سے زائد صحافی اور ان کے اہلخانہ نے مختلف طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔ کیمپ میں مریضوں کو مکمل بائیو کیمیکل ٹیسٹ، ای سی جی، الٹراسانڈ، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی اسکریننگ سمیت ماہر امراض قلب، میڈیسن اسپیشلسٹ، جنرل فزیشن، مرد و خواتین ڈاکٹروں کی چیک اپ سروسز فراہم کی گئیں، جبکہ تمام مریضوں کو ادویات بھی دی گئیں۔کیمپ کے دوسرے روز ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر حامد سعید نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رانا محمد ندیم اختر کے ہمراہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر قائم مقام صدر پریس کلب جی اے تنویر، سیکرٹری سید عزدار حسین عابدی اور نائب صدر ظفر ا ن سرور نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، انہیں کیمپ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بہترین سہولیات کی فراہمی پر فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس، سی ای او ہیلتھ اور تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔دو روزہ کیمپ میں محکمہ صحت فیصل آباد کے ماہر ڈاکٹرز اور عملے کے ساتھ ساتھ ماری اسٹوپس سوسائٹی کے عرفان ملک، ٹی سی آئی گرین ستار کے عبدالرحیم چیمہ، انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک فیصل آباد کے رانا اعجاز محمود، پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر کے ڈاکٹر علی رضا اور عائشہ ایجوکیشن فانڈیشن اینڈ ڈائلیسس سینٹر کے ڈاکٹر عدنان ہاشمی نے بھی خدمات فراہم کیں۔کیمپ کے دوران شہر کے مختلف انتظامی اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے، جن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر حامد سعید، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایف آئی سی ڈاکٹر رانا ندیم اختر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد شہباز، ہیلتھ کوآرڈینیٹر جنید عظمت بٹ، ڈی ایس پی میاں عامر وحید، چیف ٹریفک آفیسر رانا ناصر جاوید، امیدوار صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا طارق محمود و دیگر شامل تھے۔مزید برآں، پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی کے ممبران افشاں بتول، رانا محسن فاروق، ڈاکٹر سعید، طاہر ارشد انصاری، عبدالرحمن گجر، اعظم نیازی، رانا حنا جمیل اور شوکت وٹو سمیت پریس کلب انتظامیہ کو شرکا اور مریضوں نے بہترین سہولیات اور عمدہ انتظامات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔



