قومی

فیصل آباد پریس کلب انتخابات، الیکشن کمیشن نے امیدواران کی حتمی فہرست جاری کردی، پولنگ 12 فروری کو ہوگی

میاں کاشف فرید سینئیر نائب صدر، شوکت وٹو سیکرٹری، رانا محسن فاروق سیکرٹری فنانس، افشاں بتول سیکرٹری انفارمیشن بلا مقابلہ منتخب

صدر کی نشست کیلئے بلال ڈوگر اور خواجہ ظفر کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ، نائب صدور کی دو نشستوں کیلئے چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026 کے امیدواران کی حتمی فہرست الیکشن کمیشن نے جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق صدرکی نشست سے محمد صغیر سانول روزنامہ خبریں، میاں منور اقبال 7نیوز، ایم خالد ملک 89نیوزنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ بلال ڈوگر اور خواجہ ظفر اقبال صدر کی نشست کیلئے مد مقابل ہونگے، اسی طرح سینئر نائب صدر کی نشست کیلئے حنان بخاری FNN، محمد صغیر سانول روزنامہ خبریں، میاں منور اقبال 7نیوز ، ایم خالد ملک89نیوز نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ میاں کاشف فرید ڈیلی ایکسپریس بلامقابلہ منتخب ہوگئے، نائب صدور کی دو نشستوں سے منیبہ فاطمہ ٹی وی ٹو ڈے، محمد صغیر سانول روزنامہ خبریں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اب نائب صدور کی دو نشستوں کیلئے رانا اقبال حسن روزنامہ جہان پاکستان، زاہد محمود ڈوگرپبلک ٹی وی، محمد کاشف ARYنیوز، علی رضا سٹی 41 کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ سیکرٹری کی نشست پر 3امیدواران محمد بلال ڈوگر سٹی 41، کاشف فرید روزنامہ ایکسپریس ،حنان بخاریFNNنے کاغذات واپس لے لیے، شوکت علی وٹو FNNبلامقابلہ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ جو ائنٹ سیکرٹری کی دونشستوں سے سعید سومی فوٹوگرافر، محمد کاشف ARY نے کا غذات نامزدگی واپس لیے، اب جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں کیلئے ڈاکٹر جمیل ملک پرماننٹ نیوز، محمد نعیم چوہدری نیوز فوٹو گرافر، علی رضا ملک روزنامہ میرا قلم اور عدیل مان پرماننٹ نیوز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر رانا محسن فاروق اور انفارمیشن سیکرٹری کی نشست پر افشاں بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ گورننگ باڈی کی 15نشستوں کے لیے 20 امیداران میدان میں آئے جن میں سے صرف ایک امیدوار علی رضا ملک ڈیلی میرا قلم نے کاغذات واپس لیے اس طرح 19امیدواران مد مقابل ہونگے جن میں محمد ارشدشاہد روزنامہ مساوات، شاہد محمود روزنامہ تجارتی رہبر، سید ذاکر حسین روزنامہ سٹی رپورٹ، علی حسن نیوز فوٹو گرافر، رانا ندیم اختر Aٹی وی، ارشد انصاری ڈیلی ملت، شوکت علی تبسم ڈیلی اساس، ابرار حبیبی کوہ نور ٹی وی، حماد ملک ایچ ایم ٹی وی، منیبہ فاطمہ ٹی وی ٹو ڈے، رانا زاہد اقبال روزنامہ جناح، رانا سجاد مصطفائی نیوز الرٹ، رانا حنا جمیل ہم ٹی وی، ملک وحید ڈیلی پروموشن، سعید طاہر ڈیلی نگران، فضیل احمد سٹی 41، رمشا طارق آن نیوز، شوکت روزنامہ خبریں، توصیف یوسف پنجاب ٹی وی کے مابین مقابلہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 12فروری بروز جمعرات کو صبح9بجے سے شام5بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران فیصل آبا د پر یس کلب کی سالانہ فیس جمع کر وائیں گے بصورت دیگر الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ فیصل آباد پریس کلب کے تمام کونسل و ایسوسی ایٹ ممبران 12فروری 2026 سے قبل اپنی سالانہ فیس پریس کلب 300/.روپے اور نئے ممبران مبلغ400/.روپے فی کس کے حساب سے سپرنٹنڈنٹ محمد عقیل احمد موبائل نمبر 0303-8500411-03138700559 کو جمع کروا کر رسید حاصل کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button