National

فیصل آباد پاکستان کا ترقی یافتہ شہر بننے جا رہا ہے۔ کمشنر

Faisalabad (94news ) Radio Pakistan Faisalabad based on the circumstances leading program ” Contact” Today, on Thursday morning 09:0010 pm:00 I was aired live at. Mian Nadeem show host, producer and coordinator Khalid Jamil Akhtar and Asif Iqbal Chaudhry today's celebrity guest Divisional Commissioner, Faisalabad,
پروگرام میزبان میاں ندیم احمد نے فیصل آباد کے ترقیاتی کاموں، فیصل آباد کو درپیش مسائل بارے سوالات کئے، کمشنر نے فیصل آباد کو بہترین ڈویژن قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد عنقریب پاکستان کا ترقی یافتہ شہر بن جائے گا۔ انہوں نے حالیہ بارشوں کے سلسلہ میں واسا، ویسٹ مینجمنٹ اور کلین اینڈ گرین پنجاب کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم بہار میں شجرکاری کی مہم کا آغاز ہونے جا رہاہے ۔ جس میں تمام سرکاری تعلیمی اداروں، پارکوں، راجباہوں کے کناروں، سڑکوں کے کناروں اور دیگر مقامات پر شجرکاری کی جائے گی۔
انہوں نے لوگوں کی طرف سے براہ راست ٹیلی فون کالوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات بھی جاری کیں، اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں50 سپیڈو بسوں سے لوگوں کو لوکل ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی، جس سے مخصوص روٹس کے لوگوں کو فائدہ ہوگا اور عنقریب ان بسوں میں مزید اضافہ بھی کیا جائے گا۔ غلام محمد آباد کے قبرستان کے لئے بھی انہوں نے کہا کہ اس کے مسائل حل کئے جائیں گے، چک نمبر215ر ب ہمایوں ٹاؤن سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ واسا کی لائنوں کی صفائی کروائی جائے گی اور اس علاقہ سے بھینسوں کو نکالا جائے گا۔ آرٹس کونسل کے حوالے سے بھی انہوں نے کہا کہ اس میں بہتری لائی جائے گی اور آرٹس کونسل کا عملہ جو وہاں لوگوں کو تنگ کرے گا اسکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ڈی پی ایس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پینے کے صاف پانی بارے تحقیقات کراؤنگا او اگر کوئی کمی دیکھنے میں آئی تو مزید بہتری لائی جائے گی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close