قومی

صحافی سے بدسلوکی پر تحریک انصاف نے مسرور علی کی رکنیت معطل کردی

اسلام آباد(94 نیوز) پی ٹی آئی کی جانب سے آئے روز صحافیوں سے بدسلوکی معمول بنتی جا رہی ہے، پی ٹی آئی جب اپوزیشن میں تھی تو تب تمام اخلاقیات کے اسباق یاد تھے لیکن حکومت میں آتے ہی تمام اخلاقیات کے اسباق بھی بھول گئے اور قوانین کی بھی خلاف ورزیاں شروع ہوگئیں، کئی جگہوں پر نہ صرف صحافیوں بلکہ عام لوگوں کے ساتھ بھی غیر مہذبانہ رویہ اپنایا جا رہا ہے، اسی طرح کا ایک واقعہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما مسرور علی نے کردکھایا، اور ایک ٹی وی پروگرام میں سینئیر صحافی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،

صحافی سے بدسلوکی پر تحریکِ انصاف نے سابق صدر ملیر مسرور علی سیال کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

بدھ کو مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کیا جس میں مسرور علی سیال سے 14 روز میں جواب طلب کرلیا گیا،معاملہ کارروائی کے لیے قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کو بھجوا دیا گیا۔

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ صرف وقتی طور پر معاملہ ٹھنڈا کرنے کے لئے ایسا کیا گیا یا واقعی پی ٹی آئی کے مسرور علی کو سزا دی جائے گی، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button