National

Faisalabad Management Company Christmas cake cutting ceremony

Faisalabad(94 news) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹیو آفیسر کاشف رضا اعوان تھے۔

اس موقع پرجی ایم آپریشنز کرنل (T)عماد اقبال گل، ریورنڈ فادرپرویز گلزار،بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت،سینئر منیجر آپریشنز محمد اعجاز بندیشہ اور دیگر افسران سمیت مسیحی ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسرکاشف رضا اعوان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے شب و روز محنت شاقہ کے عادی اپنے فرض شناس مسیحی کارکنان پر فخر محسوس کرتی ہے۔کرسمس امن کا تہوار ہے اور ہمیں اس موقع پر باہمی رواداری،بھائی چارہ اور امن کے درس کی ترویج پر زور دینا چاہئے۔ایف ڈبلیو ایم سی انتظامیہ شہریوں کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے شہر کی صفائی کا مشن پہلے سے زیادہ جوش و ولولہ کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔بشپ ڈاکٹر اندریاس کا کہنا تھا کہ کرسمس امن کا پیغام ہے، امن کے فروغ کا وسیلہ بنیں اور اس کیلئے اپنے آپ کو وقف کرتے ہوئے اس ملک کی خدمت میں پیش پیش رہیں۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close