قومی

فیصل آباد میں تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی کمشنر سے ملاقات

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں سے ضلع فیصل آباد کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس کے دوران ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں،عوامی فلاح و بہبود، گڈ گورننس اور حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے نو تعینات ڈپٹی کمشنر کو مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے اعلیٰ معیار، شفافیت، میرٹ اور بہترین انتظامی روایات کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی، شہری مسائل کے بروقت حل، ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور گڈ گورننس کے فروغ کے لئے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ باہمی تعاون سے بھرپور انداز میں کام جاری رکھے گی۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے اس موقع پر کمشنر فیصل آباد کو یقین دلایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات اور پالیسیوں پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی تعمیر و ترقی، عوامی بہبود، بنیادی شہری سہولیات کی بہتری، شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ اور سرکاری خدمات کی مؤثر فراہمی ان کی اولین ترجیحات ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs) پر مکمل توجہ دیتے ہوئے تمام اہداف بروقت حاصل کئے جائیں گے جبکہ متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطے اور ٹیم ورک کے ذریعے انتظامی امور کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بہترین طرز حکمرانی کے ثمرات فراہم کئے جا سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button