قومی

فیصل آباد میں باپ کے ہاتھوں بیٹی قتل، علاقہ مکینوں کا ورثاکیخلاف احتجاج

فیصل آباد(تعلیم ٹی وی آن لائن)فیصل آباد میں باپ کے ہاتھوں بیٹی کے قتل کیخلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے منصورآبادمیں سنگدل باپ نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کردیا،جس پر علاقہ مکینوں نے مقتولہ کے ورثاکیخلاف جھمرہ روڈپراحتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی ۔

مظاہرین کا کہناتھا کہ ورثانے مقتولہ کازبردستی 2 بیٹوں کے باپ سے نکاح کرادیاتھا،رابعہ کوسسرال جانے سے انکارپرموت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔

مظاہرین کاکہناہے کہ پولیس مقتولہ کے ورثا کیخلاف قانونی کارروائی کرے اور قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close