کھیل

فیصل آباد میں آل پنجاب منی میراتھن ریس کاانعقاد

ریس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر،صدر الائنس میاں ندیم احمد،ریاض انجم نے کیا

فیصل آباد(94نیوز) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاءونڈرز اور لائل پور کلب کے زیر اہتمام آل پنجاب منی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا،

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سے آئے ہوئے 700 ایتھلیٹ نے ریس میں حصہ لیا،ریس کا افتتاح کشمیر پل سے ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر، صدر پرائیویٹ سکولز الائنس میاں ندیم احمد، ایڈمن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس ریاض حسین انجم،فریاد گجر،میاں محمد عاطف،انصر ریاض،امجد نوید و دیگر نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم نے ایک صحت مند سرگرمی کرواکر ایتھلیٹس کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، اور فیصل آباد نے پنجاب بھر کی میزبانی کرکے نمایاں کردار ادا کیا ہے، اسکا سہرا آل پاکستان پرایئویٹ سکولز الائنس فائونڈرز اور لائل پو کلب کو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات سے نوجواںوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے اور نوجوان منشیات کی بجائے کھیلوں کے میدانوں کا رخ کرتے ہیں،

پہلے مرحلہ میں پروفیشنلز ایتھلیٹ کی 8 کلومیٹر ریس کشمیر پل سے شروع ہو کر ڈی گراءونڈ اختتام پذیر ہوئی، اسی طرح دوسرے مرحلہ میں نان پروفیشنلز کی ریس عبداللہ پور سے ڈی گرائونڈ تک ہوئی۔

ریس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں ڈی جی ایف ڈی اے عامر عزیز،ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم، ایم پی اے لطیف نذر،صدر پرایئویٹ سکولز میاں ندیم احمد، رانا طاہر سلیم، انصر ریاض، امجد نوید، فریاد گجر،میاں عاطف،اشرف گجر،میاں ثاقب و دیگر نے انعامات تقسیم کئے، پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں بالترتیب 15ہزار،10ہزار اور 5ہزار روپے اور دیگر 40 پوزیشنز تک والوں کو گولڈ میڈلز اور دیگر انعامات دئیے گئے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close