قومی

فیصل آباد: منظور احمد ملک نے گریڈ 20 میں ترقی کے بعد گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول کوتوالی روڈ کے پرنسپل کا چارج سنبھال لیا


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) سینئر ماہرِ تعلیم منظور احمد ملک نے گریڈ 20 میں ترقی کے بعد گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول کوتوالی روڈ، فیصل آباد کے پرنسپل کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن فیصل آباد راؤ عبدالکریم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد وسیم ساجد، پرنسپل گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول سمن آباد عامر شہزاد، دیگر اساتذہ، افسران اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے دوران نئے پرنسپل کا پرتپاک استقبال کیا گیا، انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور ہار پہنائے گئے۔ شرکاء نے منظور احمد ملک کو گریڈ 20 میں ترقی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن راؤ عبدالکریم اور ڈی ای او سیکنڈری محمد وسیم ساجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منظور احمد ملک ایک تجربہ کار، محنتی اور فرض شناس تعلیمی افسر ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور انتظامی تجربہ ادارے کی ترقی اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔پرنسپل عامر شہزاد نے کہا کہ منظور احمد ملک کی ترقی محکمہ تعلیم کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول کوتوالی روڈ تدریسی، انتظامی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں مزید نمایاں کامیابیاں حاصل کرے گا۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے منظور احمد ملک نے اعلیٰ حکام، اساتذہ اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ادارے میں نظم و ضبط، معیاری تعلیم، طلبہ کی کردار سازی اور بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے منظور احمد ملک کی کامیابی اور نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ادارہ تعلیمی میدان میں مزید نمایاں مقام حاصل کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button