قومی

فیصل آباد: فیصل ٹاؤن جڑانوالہ روڈ سے طاہرپورہ جھنگ روڈ تک 20کلومیٹر اونج لائن پر 27 میٹرو بسیں /2 ٹرام عنقریب چلنے کو تیار، وزیراعلی پنجاب جلد منصوبہ کی گراؤنڈ بریکنگ کریں گی

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد کے شہریوں سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔فیصل آباد کے لئے شعبہ ٹرانسپورٹ میں بڑا تحفہ۔فیصل آباد میں فیصل ٹاؤن جڑانوالہ روڈ سے طاہرپورہ جھنگ روڈ تک 20کلومیٹر اونج لائن پر 27 میٹرو بسیں /2 ٹرام عنقریب چلنے کو تیار ہیں اوروزیراعلی پنجاب جلد منصوبہ کی گراؤنڈ بریکنگ کریں گی۔ممبر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی/سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر)زاہد سعید نے کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ میگا پراجیکٹ کا پی سی ون منظور ہوگیاہے اور میٹرو بس اورنج لائن پر 22 اسٹیشنز بنیں گے۔دو ڈیپو اور 6 یوٹرنز شامل ہیں۔ممبر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور کمشنر فیصل آباد نے واسا،فیسکو،سوئی گیس،پی ایچ اے،میونسپل کارپوریشن،ٹریفک پولیس کوالائمنٹ کے مطابق یوٹیلیٹی سروسزکی منتقلی کے لئے فوری اقدامات کی تاکید کی اور کہا کہ اگلے ہفتہ اجلاس منعقد کرکے یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کے حوالے سے ٹائم لائینز طے کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ میٹرو/ٹرام اورنج لائن سروس شہریوں کو آمدروفت میں ایک بڑی سہولت فراہم کرے گی روزانہ ہزاروں مسافر سفر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ روٹ سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کو یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کے دوران سروسز عارضی بند رکھنے کے حوالے سے بروقت آگاہی ہونی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر،ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی طلحہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button