کھیل

فیفا ورلڈ کپ میں شریک 5 دنیا کے مہنگے ترین فٹ بالرز

دوحہ (94 نیوز) فٹ بال کے  شائقین دنیا بھر سے قطر میں ہونے والے فیفا  ورلڈ کپ 2022 دیکھنے کے لیے آ رہے ہیں۔ بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے کچھ سپورٹس سٹارز سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

العربیہ نے فوربس میگزین کے حوالے سے لکھا ہے کہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ کمانے والے پانچ کھلاڑیوں کا اس سیزن میں مجموعی طور پر 452 ملین ڈالر کمانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس میں سے 173 ملین ڈالر پچ سے کمائے جائیں گے، ورلڈ کپ میں کھیلنے والے ٹاپ پانچ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز یہ ہیں:

کیلین ایمباپے

پہلے نمبر پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر  23 سالہ کیلین ایمباپے ہیں۔ فرانسیسی کھلاڑی کو اس سیزن میں 128 ملین ڈالر کی آمدنی کی توقع ہے۔ وہ  فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے 110 ملین ڈالر اور 18 ملین ڈالرانڈورسمنٹس کی مد میں کمائیں گے۔

لیونل میسی

گلوبل سٹار لیونل میسی کی آمدنی اس سیزن میں120 ملین ڈالر تک  ہونے کا امکان ہے، جب وہ ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی نمائندگی نہیں کر رہے ہوتے تو   پیرس سینٹ جرمین کے فارورڈ کے طور پر کھیلتے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو

پرتگال کی قومی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے میدان میں 40 ملین ڈالر اور میدان سے باہر 60 ملین ڈالر کمائے، صرف اس سیزن میں  ان کی مجموعی آمدنی کا تخمینہ  100 ملین ڈالر  ہے۔ رونالڈو نے پانچ بیلن ڈی آر ایوارڈز اور چار یورپی گولڈن شوز جیتے ہیں،  جو کسی بھی یورپی کھلاڑی کے لیے سب سے زیادہ ہیں۔

نیمار جونیئر

برازیل کے نیمار جونیئر کی اس سیزن میں 87 ملین ڈالر کی کمائی کا تخمینہ ہے، وہ  پچ پر 55 ملین اور پچ سے باہر  32 ملین ڈالر کمائیں گے۔  وہ  پیرس سینٹ جرمین کے لیے کھیلتے ہیں اور انہیں  شاندار سکورر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

رابرٹ لیوینڈوسکی

پولینڈ کے فٹبالر رابرٹ لیوینڈوسکی 2022-2023 کے سیزن میں اندازے کے مطابق  35 ملین ڈالر کی آمدنی  کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔  پولینڈ کی قومی ٹیم کے 34 سالہ سٹرائیکر اور کپتان میدان میں 27 ملین ڈالر اور میدان سے باہر آٹھ ملین ڈالر کماتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button