قومی

فیصل آباد سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحانات 2026 کے لیے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے ، جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 3 مارچ 2026 کو ہوں گے۔سنگل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ آخری تاریخ 23 دسمبر ہو گی۔ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 6 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ فیس آن لائن جمع ہو گی اور طلباء کے لیے (ب) فارم فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

داخلہ فیس کی تاریخ میں توسیع کے فیصلے سے صوبے بھر کے طلباء کو مزید سہولت میسر آئے گی خصوصاً ان امیدواروں کو جو ابھی تک اپنے داخلہ فارم مختلف وجوہات کے باعث جمع نہیں کرا سکے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button