قومی

حکومت گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے دستبردارہو گئی،نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد(94نیوز) وفاقی حکومت گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کے آپشن سے پیچھے ہٹ گئی۔

موجودہ حکومت نے سابق حکومت کے منظور کردہ گلگت بلتستان آرڈر2018 میں ترمیم کیلئے مجوزہ ڈرافٹ تیار کر لیا جس میں گلگت بلتستان کے شہریوں کو پاکستانی شہری تصور کرنے کی شق ختم کرنے سمیت21 ترامیم تجویز کی گئیں۔

نجی ٹی وی کو دستیاب دستاویز کے مطابق مجوزہ ترمیمی ڈرافٹ میں گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے برعکس گلگت بلتستان کے شہریوں کو بیک وقت پاکستانی قرار دینے کی شق ختم، جی بی سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج کی تقرری چیئرمین گلگت بلتستان کونسل اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مشاورت جبکہ سپریم اپلیٹ کورٹ کے ججوں کی تقرری کی مدت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنیکی تجویز ہے۔

ڈرافٹ میں جی بی کونسل کو بحال کرکے قانون سازی کے اختیارات دینے جبکہ کونسل میں پہلی مرتبہ وفاقی اورگلگت بلتستان کے وزرائے قانون کو بطور نان ووٹنگ ممبر شامل کرنیکی تجویز ہے، وزیر اعظم چیئرمین جی بی کونسل ہونگے، کونسل کے منتخب ممبران کی مدت5 سال ہی ہو گی،کونسل کو اپنے رولز آف بزنس بنانے کے اختیارات حاصل ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button