قومی

فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا علان کردیا، کامیابی کا تناسب81.76 فیصد رہا

فیصل آباد(94 نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان میٹرک کلاس دہم و کمپوزٹ سالانہ(اول) 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ نتائج کی تقریب کمشنر و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ سلوت سعید کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن میں منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی،پی ایس ٹو چیئرپرسن احسان احمد، آفتاب احمداور ساجد حسین نقوی کے علاوہ دیگر افسران شریک ہوئے۔

10 بجے دن چیئرپرسن تعلیمی بورڈ نے لیپ ٹاپ کا بٹن دبا کر رزلٹ آن لائن کیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bise.edu.pk پر بھی اپ لوڈ ہو گیا۔ کمشنر و چیئرپرسن بورڈ نے طالب علموں، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور شفاف رزلٹ کے انعقاد پر بورڈ افسران کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی میسر ہے ایسے بچے جنہیں اپنے مارکس کے متعلق بے یقینی ہو وہ رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کیلئے درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کے وسیع ترمفاد کے پیش نظر اس بار تھیوری اور عملی امتحانات کے مارکس کا ایگریگیٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے قبل ازیں تھیوری اور عملی امتحانات دونوں میں الگ الگ پاس ہونا ضروری تھا جو بچے تھیوری میں پاس اور پریکٹیکل میں فیل ہوتے تھے یا پریکٹیکل میں پاس اور تھیوری میں فیل ہو جایا کرتے تھے انہیں دوبارہ تھیوری اور پریکٹیکل کا امتحان دینا پڑتا تھا مگر اب محکمہ ہایئر ایجوکیشن پنجاب اور چیئرپرسن پی بی سی سی کے فیصلہ کے مطابق تھیوری اور پریکٹیکل میں 33% ایگریگیٹ مارکس لینے والے طلباء وطالبات کو پاس کیا گیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پریکٹیکلز والے مضامین میں غیرحاضر رہنے والے طلباء وطالبات کو صرف غیرحاضری والا یا فیل ہونے والے مضمون کا پیپر دوبارہ دینا ہو گا۔ایگریگیٹ مارکس کا فائدہ صرف انہی طلباء وطالبات کو ہو گا جو تھیوری اور عملی امتحان (دونوں)میں شریک ہوئے ہوں گے۔حکومت پنجاب کے اس فیصلہ سے ہزاروں طلباء وطالبات کو فائدہ ہوا ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی وہ اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ امتحان میٹرک کلاس دہم و کمپوزٹ سالانہ (اول) 2023 ء میں 156212طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں سے127715پاس ہوئے اور یوں کامیابی کا تناسب81.76 فیصد رہا۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع کے طلباء وطالبات کیلئے ان کے گھروں کے نزدیک 553۔ الگ الگ امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ امتحان میٹرک (سیکنڈ) سالانہ 2023ء کا آغاز انشاء اللہ15ستمبر 2023ء سے ہو گا جس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم یکم اگست تا 12۔ اگست،دوگنا فیس کے ساتھ13۔اگست تا 16۔ اگست اور تین گنا فیس کے ساتھ17۔ اگست تا 19۔اگست 2023ء تک ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد میں جمع کرائے جا سکیں گے۔ سیکرٹری بورڈنے کہا کہ پی بی سی سی نے حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بچوں کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے نتائج کے حوالہ سے بہترین پالیسی ترتیب دی تاکہ کسی بھی بچے کی حق تلفی نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ نتائج انتہائی احتیاط، محنت اور بھرپور توجہ کے ساتھ غلطیوں سے مبرا تیار کئے گئے ہیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button