قومی

فیصل آباد تعلیمی بورڈ نےنجی تعلیمی اداروں کی ویب پورٹل اوپن کردیں، میٹرک کے داخلوں کا مسئلہ حل ہوگیا

نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں کی چئیرپرسن تعلیمی بورڈ سے خصوصی ملاقات

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد تعلیمی بورڈ کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کے ویب پورٹل بند کئے جانے سے لاکھوں طلبہ اور اساتذہ پریشانی کا شکار تھے، داخلہ بھجوانے کے آخری تاریخ 6 دسمبر مقرر کی گئی تھی، جس پر چئیرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طیبہ شاہین نے تمام نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں کا مشترکہ اجلاس بلایا جس میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز کے چئیرمین رانا طاہر سلیم خاں، صدر میاں ندیم احمد، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز یونٹی کے چئیرمین چوہدری محمد طاہر، پرائیویٹ سکولز فورم کے ندیم سندھو، رانا شاہد مقرب، پرائیویٹ سکولز اسد بشیر گل، ایسوسی ایشن فار پرائیویٹ سکولز کے چئیرمین خالد کموکا و دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی، اجلاس میں سیکرٹری تعلیمی بورڈ محمد افضل، ویلفئیر آفیسر بابر ڈوگر نے بھی شرکت کی، نجی تعلیمی اداروں کے تحفظات بارے چئیر پرسن کو آگاہ کرتے ہوئےمیاں ندیم احمد نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ اداروں کو تجدید کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بورڈ کی طرف سے عائد کی جانے والی شرائط کو فوری طور پر مکمل کرنا نا ممکن ہے اور وزٹ کرنے والی ٹیمیں ایسے وقت میں شرائط پورا کرنے کا کہہ رہی ہے جن کو فوری مکمل کرنا کسی بھی صورت ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کی ویب پورٹ فوری طور پر اوپن کئے جائیں تاکہ میٹرک کے طلباء کے داخلے بھجوائے جا سکیں، رانا طاہر سلیم خاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے حکومت کا بوجھ بانٹے ہوئے ہیں کم فیس لینے والے ادارے کسی بھی صورت ان تمام شرائط کو فوری پورا کر ہی نہیں سکتے، انہوں نے کہا کہ سنگل فیس کے ساتھ داخلی بھجوانے کی تاریخ میں بھی توسیع کی جائے، ندیم سندھو نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو پہلے پرائیویٹ امیداروں کے داخلہ فارم تصدیق کرنے کی اجازت تھی لیکن اس بار یہ حیثیت ختم کردی گئی ہے، خالد کموکا نے کہا کہ نجی تعلیم ادارے حکومت کا ہر وقت ساتھ دیتے ہیں اور آئیندہ بھی دینے کے لئے تیار ہیں، ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے ہم ان پر عمل درآمد کرنے کو تیار ہیں، اس موقع پر رانا شاہد مقرب نے بھی خطاب کیا،

چئیرپرسن ڈاکٹر طیبہ شاہین نے فوری طور پر نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ان تمام نجی تعلیمی اداروں کی ویب پورٹل فوری کھولنے کا اعلان کیا جنہوں نے اپنی درخواستیں بورڈ میں جمع کروا دی ہیں،انہوں نے کہا کہ جو بھی ادارہ ہم سے رابطہ کرے گا اسکا کوڈ اوپن کردیا جائے گا،  انہوں نے نشاندہی کی کہ فیصل آباد سٹی کے 93 ادارے ایسے ہیں جن کی رجسٹریشن 2018 میں زائدالمعیاد ہو چکی ہے لیکن انہوں نے ابھی تک نہ تو محکمہ تعلیم سے توثیق یا تجدید کی درخواست دی نہ ہی تعلیمی بورڈ سےرابطہ کیا ہے، ایسے اداروں کے کوڈ ہر گز اوپن نہیں کئے جائیں گے،

ڈاکٹر طیبہ شاہین نے کہا کہ تمام تنظیمات ہمارے لئے قابل احترام ہیں، ہم تمام تنظیموں کو ساتھ لیکر چلیں گے، اور نجی تعلیم اداروں کے مسائل حل کریں گے کیونکی جہاں پبلک سیکٹر کام کررہا ہے وہیں پرائیویٹ سیکٹر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے،

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button