قومی

الیکشن 2024، مسترد کی جانیوالی درخواستیں منظور ہو سکتی ہیں

اسلام آباد (94 نیوز) ملک میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں پراپیلیں آج سے دائر ہورہی ہیں۔

عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہونے، منظور یا مسترد ہونے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کئی امیدواروں کے کاغذات منظور اور مسترد کردیے گئے ہیں۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں پراپیلیں آج سے دائر ہوں رہی ہیں۔ ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلوں کا عمل 3 جنوری تک جاری رہے گا۔ 10جنوری تک اپیلٹ ٹریبونلز میں اپیلوں پر سماعت اور فیصلے ہوں گے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہوگی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو الاٹ کئے جائیں گے اور 8 فروری کو پولنگ ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button