تقریبات/سیمینارز
فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک اور تعمیر ویلفئیر آرگنائزیشن نے فیصل آباد میں میٹرو بس کا مطالبہ کردیا

فیصل آباد سب سے زیادہ ریونیو دینے والا اور پاکستان کا مانچسٹر میٹرو سے محروم کیوں؟ میاں ندیم، یوسف عدنان

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک اور تعمیر ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فیصل آباد میں میٹرو بس سروس چلائے جانے بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں فیصل آباد کی معروف سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر TEPA، چئیرمین فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک میاں ندیم احمد، یوسف عدنان، ڈاکٹر مبشر باجوہ سٹی ٹریفک پولیس، چوہدری طلعت محمود ایڈووکیٹ، محمد سلیم چوہدری، سلیم بلندیا، شاہد انور ایڈووکیٹ، رومانہ سوشل ویلدئیر آفیسر اور روبینہ مرزا نے کہا کہ فیصل آباد پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے اور سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے لیکن اس کے باوجود یہ شہر پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم ہے جس سے لوگ ہزاروں روپے ہر ماہ مہنگی ترین ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر مجبور ہیں، اس مہنگائی کی ساتھ شہر میں آلودگی اور رش کی بھی یہی وجہ ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ نہیں ہے۔

سکول کالجز اور یونیورسٹیوں میں جانے والے لاکھوں بچے موٹر سائیکل، پرائیویٹ گاڑیوں، رکشاؤں اور مہنگی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر مجبور ہیں، گھنٹوب ٹریفک جام رہنا اور حادثات معمول بن چکے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ افراد باہم معذوری کو بھی مناسب پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کی جانی چاہئیے۔ اور اسکا ایک ہی حل ہے کہ فیصل آباد میں میٹر بس سروس کا آغاز کیا جائے۔
سیمینار میں ستارہ رانا، فاروق ایوب، ارشاد پرکاش، شوکت جاوید، ذیشان گل، ریحانہ شاہد، شبانہ رزاق، میاں محسن و دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی
سیمینار کے بعد شرکاء نے ریلی بھی نکالی