قومی

فیصل آباد: آر پی او ذیشان اصغر کی زیر صدارت ساوٗتھ افرقہ کرکٹ ٹیم کے ممکنہ دورے پر سکیورٹی اقدامات کا جائزہ اجلاس

آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کی زیر صدارت آر پی او آفس کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے متوقع دورہ فیصل ٓباد کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،میٹنگ میں سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر،ایس ایس پی انویسٹی گیشن،سی ٹی او فیصل آباد ناصر محمود،اور دیگر افسران نے شرکت کی،میٹنگ میں دورے کے دوران کھلاڑیوں،افیشلز اور عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کو قومی سطح کی اہمیت دی جائے،ٹیم کی آمد و رفت کے وقت بم ڈسپوزل یونت کی روٹ کلیئرنس کو یقینی بنایا جائے گا۔ سنائپر ز نزدیکی عمارتوں پر تعینات کئے جائیں گیں ۔ٹریفک پلان ایسا مرتب کیا جائے جس سے شہریوں کو کم سے کم پریشانی ہو،اسٹیڈیم اورہوٹل کے ارد گرد کے علاقوں میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔مزید کہا کہ ٹیم کی رہائش کے مقام پر تین سطحی سیکیورٹی حصار قائم کیا جائے،24/7ایلیٹ فورس تعینات رہے گی،ٹیم کی آمد و رفت کے دوران بم ڈسپوزل یونٹ کے ذریعے روٹ کلیئرنس کی جائے گی،اسٹیڈیم کے اندرونی،درمیانی اور بیرونی حصار پر پولیس،ایلیٹ فورس تعینات کی جائے گی۔داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس،باڈی سرچ اور اسنفرڈاگز کا استعمال یقینی بنایا جائے،اسٹیڈیم کے اطراف میں پارکنگ سروس مہیا کی جائے گی۔ٹریفک پولیس کے اہلکار بڑی تعداد مین تعینات ہوں گے تاکہ عوامی سہولت برقرار رہے،تاکہ عوامی سہولت برقرار رہے،میڈیا اور عوام کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی جائے گی،ریسکیو گاڑیوں،ایمبولینس ااور فائر بریگیڈ کے لئے علیحدہ راستہ مخصوص ہو گا،

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button