تقریبات/سیمینارز

فیصل آباد: آئی ٹی انقلاب کی جانب پکسل پارک میں آگاہی سیمینار کا انعقاد


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) فیصل آباد کے پہلے اسپیشل ٹیکنالوجی زون "پکسل پارک” میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، جس کا اہتمام پکسل پارک انتظامیہ نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے اشتراک سے کیا۔ سیمینار میں صنعت، کاروبار اور ٹیکنالوجی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور فیصل آباد کو جدید آئی ٹی مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین شاہنواز گروپ آف کمپنیز جناب شاہنواز آرکیٹیکٹ، پکسل پارک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب ذیشان شاہ، اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے نمائندہ جناب محمد اعظم، فٹکو کے صدر جناب نعمان سرور اور سی ای ایس ایس اے آر زون کے جناب شاہ زیب اسلم نے خطاب کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جناب فاروق یوسف شیخ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پکسل پارک انتظامیہ کو فیصل آباد کے پہلے آئی ٹی ہب کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف شہر بلکہ پورے خطے کی معاشی اور تکنیکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔مقررین کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں آئی ٹی کے شعبے میں یہ ایک تاریخی اور انقلابی قدم ہے، جو آنے والے برسوں میں شہر کو ملکی ٹیکنالوجی نقشے پر نمایاں مقام دلانے اور نوجوان نسل کو جدید مہارتوں اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button