قومی

فیصل آبادپولیس گردی کے خلاف احتجاج ،مظاہرین نے مکوآنہ چوکی کو آگ لگادی

فیصل آباد (94 نیوز)مبینہ پولیس تشدد کے نتیجے میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی میں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ مکوآنہ میں پولیس گردی کے خلاف احتجاج گزشتہ 9 گھنٹے سے جاری تھا۔مظاہرین کا الزام ہے کہ پولیس نے بچوں کی لڑائی کے بعد گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا اور دوران تشدد مقصود نامی نوجوان  کو ہلاک کر دیا۔  مشتعل مظاہرین نے مکوآنہ چوکی میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور چوکی کو آگ لگا دی مظاہرین نے پولیس چوکی کے باہر کھڑی وین کو بھی نقصان پہنچایا ۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے بھاگ کر جان بچائی ۔سی پی او فیصل آباد نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close