سائنس و ٹیکنالوجی

یوٹیوب کا "ایڈ بلاکرز” کیخلاف کریک ڈاﺅن

نیویارک (94 نیوز ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ’یوٹیوب‘ کی طرف سے ’ایڈ بلاکرز‘ کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یوٹیوب کی طرف سے جون میں اپنی ویڈیوز پر چلنے والے اشتہارات کو روکنے کے لیے صارفین کی طرف سے استعمال کیے جانے والے ’ایڈ بلاکرز‘ کے خلاف کاررائی شروع کی گئی تھی، جو اب عالمی سطح پر کریک ڈاﺅن کی صورت اختیار کر گئی ہے۔
اب صارفین کو ایڈبلاکرز ہٹانے ہوں گے یا اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھنے کے لیے ’یوٹیوب پریمیم ‘ کی سبسکرپشن لینی ہو گی۔ یوٹیوب کے کمیونیکیشنز منیجر کرسٹوفر لیوٹن نے بتایا ہے کہ اب جو صارفین ایڈ بلاکر استعمال کر رہے ہوں گے، وہ یوٹیوب ویڈیوز نہیں دیکھ سکیں گے بلکہ ان کے سامنے ویڈیو سکرین پر ایک نوٹیفکیشن نمودار ہو گا۔
کرسٹوفرلیوٹن کے مطابق اس نوٹیفکیشن کے ذریعے صارفین کو مطلع کیا جائے گا کہ ایڈ بلاکرز کا استعمال یوٹیوب کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ یوٹیوب اشتہارات کو چلنے کی اجازت دیں یا یوٹیوب پریمیم ٹرائی کریں۔“

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button