قومی

فیصل آباد، لائیوسٹاک میں جدید تشخیصی سہولیات کا اضافہ، پورٹیبل ویٹرنری ایکسرے مشین اور پیشنٹ مانیٹر کی تنصیب و تربیتی سیشن کا انعقاد

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن کے زیرِ اہتمام لائیوسٹاک کمپلیکس، سول ویٹرنری ہسپتال فیصل آباد میں نئے قائم شدہ ایکسرے اور آپریشن تھیٹر کی سہولت پر پورٹیبل ویٹرنری ایکسرے مشین اور پیشنٹ مانیٹر کی تنصیب کے بعد ان کے مؤثر استعمال سے متعلق عملی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

تربیتی سیشن میں فیصل آباد ڈویژن کے تمام اضلاع سے ویٹرنری افسران نے شرکت کی۔ متعلقہ کمپنی کے ماسٹر ٹرینر نے شرکاء کو جدید ایکس رے آلات کی تنصیب، مریض کی مانیٹرنگ، احتیاطی تدابیر اور معمول کی دیکھ بھال کے حوالے سے تفصیلی عملی تربیت فراہم کی۔

تربیتی سیشن کی نگرانی ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر حیدر علی خان نے ذاتی طور پر کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر روبینہ انجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر سہیل احمد انجم بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر حیدر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ جدید تشخیصی سہولیات کی فراہمی اور ویٹرنری افسران کی عملی استعداد کار میں اضافہ محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید آلات کے استعمال سے بروقت اور معیاری تشخیص ممکن ہوگی، جس سے مویشی پال حضرات کو بہتر ویٹرنری خدمات میسر آئیں گی اور شعبہ لائیوسٹاک مزید مستحکم ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button