قومی

فیصل آباد، فاسٹ اکیڈمی کی نویں کلاس کا رزلٹ 100فیصد رہا

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) فاسٹ اکیڈمی کوہ نور کا نویں کلاس کا رزلٹ 100فیصد رہاجن میں 38طلبہ وطالبات نے 5سو سے زائد نمبر حاصل کئے۔فاسٹ اکیڈ می کوہ نور جڑانوالہ روڈ میں 104طلباء و طالبات نے 9th کلاس کے امتحان میں شمولیت اختیار کی ان میں سے 38طلباء وطالبات نے پانچ سو سے لے کر 547تک نمبر حاصل کئے جس سے والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اکیڈمی میں آئے والدین نے بتایاکہ اس اکیڈمی کا رزلٹ ہمیشہ بہت اچھارہاہے اور ہماری امید پر پورا اترے ہیں۔ اس اکیڈمی کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات ملکی و غیر ملکی یونیورسٹیوں میں علم حاصل کررہے ہیںاور ملک وقوم کا نام روشن کررہے ہیںعلاوہ ازیںیہ ایک اکیڈمی ہی نہیں بلکہ ایک یونیورسٹی ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو رضوان رضی اور رانا آفتاب نے بتایاکہ اکیڈمی میں طلباء وطالبات کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے کردار کو بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل مہیاکئے جارہے ہیں،ہماری اکیڈمی کے درجنو ں طلبہ نے بورڈ میں سے متعدد پہلی دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کی ہیں،اللہ کا شکر ہے کہ تعلیم کا یہ سفر کامیابی سے ہمکنار ہورہاہے جہاں گھر جیسا ماحول فراہم کیاجارہاہے ۔ہمارا دعویٰ ہے کہ کوئی طالب علم پڑھائی میں کمزور ہے اور وہ چل نہیں رہاہمارے پاس بھیج دیں انشااللہ وہ لڑکا بہترین رزلٹ دے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button