کھیل

شین وارن کی جانب سے یاسر شاہ کو شاندار خراج تحسین

کینبرا (94 نیوز) دنیائے کرکٹ کے عظیم سپنر شین وارن نے تیز ترین 200 وکٹوں کا ریکارڈ قائم کرنے والے پاکستانی باﺅلر یاسر شاہ کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز تو قومی ٹیم ہار چکی لیکن یاسر شاہ اس سیریز میں ہیرو بن کر سامنے آئے ہیں۔ یاسر شاہ نے نہ صرف ایک میچ میں 14 وکٹیں لینے کا عمران خان کا ریکارڈ برابر کیا بلکہ تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلر بھی بن گئے۔ یاسر شاہ نے یہ کارنامہ 33 میچز میں سر انجام دیا۔ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقہ کے لیگ سپنر ”’کلیری گریمیٹ“ کے پاس تھا جنہوں نے 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

یاسر شاہ کی جانب سے 82 سال پرانا ریکارڈ توڑے جانے پر نہ صرف دنیا بھر کے کھلاڑیوں اور کرکٹ لورز نے ان کی تحسین کی بلکہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی ان کیلئے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ یاسر شاہ کے آئیڈیل آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شین وارن نے بھی انہیں اس کارہائے نمایاں پر زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شین وارن نے کہا کہ” میرے لڑکے یاسر شاہ کو مبارکباد، تم نے کیا ہی شاندار کھیل پیش کیا، تمہارے پہلی اننگز میں پھینکے گئے سپیل کی تو کیا ہی بات ہے، وہ بہت خاص تھا۔ تمہیں دیکھ کر مجھے بے انتہا خوشی ہوتی ہے ، جب تم سپن کا جال بچھاتے ہو تو میرے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے، بہت ہی شاندار۔ اسے جاری رکھو اور میرے دوست صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنا“۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button