National

Research Productivity Award Ceremony at GC Women's University, Faisalabad

Faisalabad (94 news) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پائیدار معاشی نمو کے لئے تحقیق کو اولین ترجیح بنانے میں مسلسل کوشاں ہے۔ اس ضمن میں اورک کے زیر اہتمام دوسرے ریسرچ پروڈکٹیویٹی ایوارڈ کی تقریب جناح آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی اور سابقہ رجسٹرار ایگریکلچر یونیورسٹی چوہدری اکرم نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ وائس چانسلر جی سی ڈبلیو یو ایف پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے یونیورسٹی میں جاری تحقیقی منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے 3 ٹی ڈی ایف منصوبوں ، 2 پاک یو ایس ایڈ ، 2 پی اے آر بی پروجیکٹ ، اور این آر پی یو کے 11 پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ 65 ایس آر جی پی منصوبوں کے بارےمیں آ گاہ کیا۔

انہوں نے ریسرچ کے میدان میں یونیورسٹی کو ترقی دلانے میں کی جانے والی کوششوں پر فیکلٹی کو سراہا اور جدید تحقیقی کلچر کے فروغ کی حوصلہ افزائی کی۔ ریسرچ پروڈکٹیویٹی ایوارڈ (آر پی اے) کو سال 2019-2020 In 100 سے زیادہ اشاعتوں کے لئے 47 محققین کو ان کے تحقیقی مقالہ جات پر نوازا گیا تھا۔ ایوارڈ وصول پانے والی اساتذہ کرام میں کیمسٹری (11) ، بائیو کیمسٹری (2) ، بزنس ایڈمنسٹریشن (2) ، عربی (2) ، اپلائیڈ سائیکالوجی (4) ، بوٹنی (5) ، فزکس (1) ، فوڈ سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے فیکلٹی ممبر شامل تھے۔ (2) ، اردو (2) ، زولوجی (1) ، تجارت (2) ، صحت اور جسمانی تعلیم (2) ، اسلامک اسٹڈیز (2) ، تعلیم (1) ، انگریزی (4) اور ریاضی (2) کے شعبے سے منسلک اساتذہ شامل تھے ۔ مہمانان گرامی نے اپنی تقاریر میں یونیورسٹی کی کامیابیوں خصوصا وائس چانسلر اور جی سی ڈبلیو یو ایف کی فیکلٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر جی سی ڈبلیو یو ایف کے فیکلٹی ممبروں کو نقد انعامات کے چیک کے ساتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر رجسٹرار جی سی یو ایف ڈاکٹر ظل ہما نازلہ نے مہمانان گرامی کا تقریب میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button