کامرس

عوام پر ایک بار پھرپٹرول بم گرائے جانے کا امکان

اسلام آباد (94 نیوز) عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سےپاکستان میں15اگست سےپٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافےکا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے خام تیل کی قیمت 86 ڈالر سے91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ خام تیل پر دو ڈالر فی بیرل پریمیئم چارجز الگ ہیں ۔دوسری جانب تیارپٹرول اور ڈیزل کی فی بیرل قیمت 97 ڈالرسے102 ڈالرتک پہنچ گئی ہے اور اگرقیمت یہی رہی توپاکستان میں پٹرول کی قمیت میں 15روپےفی لیٹراضافےکا امکان ہے ۔موجودہ ریٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button