کامرس

پٹرول 200 روپے فی لیٹر تک جا سکتا ہے،

لاہور (94 نیوز) قاسم سلیمانی کے قتل اور امریکی اڈوں پر ایران کے حملوں کے بعد خطے میں صورتحال بگڑتی جا رہی ہے۔ ایران امریکا کو قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کی مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے جب کہ امریکا نے بھی ایران کو دوٹوک جواب دے دیا ہے کہ ایران کے کسی بھی اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا۔

گذشتہ روز بھی بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے بھی حالات کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے وزیرخارجہ کو ایران اور امریکا کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے مابین خراب صورتحال سے دیگر ممالک بھی متاثر ہوں گے۔  پاکستان  کے سابق وزیر خارجہ بیرسٹر خورشید نے اسے ایران اور امریکہ کی جنگ نہیں بلکہ پورے خظے کی جنگ کہتے  ہوئے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

اگر دنیا میں تیل کا بحران پیدا ہو گیا تو اس کا اثر پاکستان کی معیشت پر بہت بُرا پڑے گا۔ قاسم سلیمانی  کے  قتل کو پاکستان کے لئے الارمنگ صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت پر اس کا منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

پاکستان میں اس قتل کے منفی اثرات پید ا ہوسکتے ہیں۔اسی حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے معروف صحافی راناعظیم کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا میں اگر جنگ شروع ہوتی ہے تو اس سے دیگر ممالک بھی متاثر ہوں گے،چاہے وہ اس کا حصہ ہوں یا نہ ہوں۔ مہنگائی میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ کئی ممالک کی معشیت تباہی کے دہانے پر چلی جائے گی۔ایسی صورتحال میں پٹرول کی قیمتیں بھی بہت زیادہ بڑھ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول 200روپے فی لیٹر تک جا سکتا ہے۔پاکستان ابھی اپنی معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کر رہا ہے اگر کوئی ایسا ملبہ گرا تو پاکستان سمیت دیگر ممالک بہت متاثر ہو گا۔بھارت بھی بہت زیادہ تیل خرید رہا ہے لہذا بھارت پر بھی اس جنگ کے اثرات مرتب ہوں گے۔رانا عظیم نے کہا کہ آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ اہم شخصیات سے بات کر کے اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button