قومی

عمران خان میں غیرت ہے تو مستعفی ہو جائے، عظمیٰ بخاری

لاہور (94 نیوز)  مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا آزادی مارچ نالائق حکمرانوں کیخلاف ہے پاکستان کے خلاف نہیں، عثمان بزدار صاحب آپ صرف چوہدری سرور اور جہانگیرترین کی خدمت کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ مقرر ہوئے ہیں،پنجاب کے ہر شعبے کے لوگ حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ  پنجاب پرٹوکول انجوائے کررہے ہیں،چار سیٹوں پر کھڑی حکومت عوامی حمایت کا ڈرامہ کررہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے ایک بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ عمران خان اپنی کرسی بچانے کیلئے چوہدری برادران اور اختر مینگل کی منت سماجت کررہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا ایک ہی ہے کہ عمران خان استعفیٰ دے اور فی الفور نئے انتخابات کرائے جائیں، عمران خان آپ ووٹ لے کر نہیں ووٹ چوری کرکے وزیراعظم ہاؤس تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہتے رہے ہیں کہ  اگر عوام مجھ سے استعفیٰ مانگے گی تو مجھ میں غیرت ہوئی تو میں فوری مستعفی ہو جاؤں گا،عمران صاحب آج پوری قوم آپ سے استعفے کا مطالبہ کررہی ہے،عمران صاحب آپ میں غیرت ہے تو استعفیٰ دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button