قومی

سینیٹ نےانتخابات کے التواء سے متعلق قرار داد کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (94 نیوز) سینیٹ سیکرٹریٹ نے عام انتخابات 2024 ملتوی کرنے کی قرارداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جوائنٹ سیکرٹری سینیٹ سیکرٹریٹ نے جاری کیا، قرارداد کی منظوری کی کاپی صدر پاکستان، نگران وزیراعظم، الیکشن کمیشن، وزارت قانون اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملکی صورتحال کے پیش نظر فوری الیکشن شیڈول کو تبدیل کرے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو فوری کارروائی کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button