کھیل

پاکستانی باؤلرشاہین شاہ آفریدی افغانستان پر ٹوٹ پڑے، 20 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا

لیڈز (94 نیوز) پاکستان کے باؤلر شاہین شاہ آفریدی افغانستان پر ٹوٹ پڑے اور افغانستان کے خلاف میچ میں 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ افغانستان کے خلاف میچ میں 19 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے 4 افغانی بلے بازوں کا شکار کیا۔ انہوں نے افغانستان کے کپتان گلبدین نائب، حشمت اللہ شہیدی، نجیب اللہ زردان اور راشد خان کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ اپنی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث شاہین آفریدی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں4وکٹیں لینے والے کم عمر ترین پلیئر بن گئے۔ انہوں نے سکاٹ لینڈ کے جان بلیئن کا20 سال پرانا ریکارڈ توڑا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button