قومی

فواد چوہدری کوجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

اسلام آباد (94 نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کوعدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اسلام آباد کچہری کی عدالت میں پیش کیا، دوران سماعت فواد چوہدری نے  درخواست کی کہ وکلا سے ملنے کی اجازت دی جائے جس پر ڈیوٹی جج عباس شاہ نے  اجازت دیدی۔  پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ  کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئےفواد چوہدری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ دریں اثنا کمرہ عدالت میں فواد چوہدری سے ان کی اہلیہ حبا چوہدری نے ملاقات کی اورشوہر سے  خیریت دریافت کرتی رہیں۔

قبل ازیں فواد چوہدری کو  بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا تو پولیس نے ان کے چہرے پر کپڑا ڈالا  اور ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنارکھی تھیں۔سابق وفاقی وزیر کو  گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا ، انہیں کس تھانے میں رکھا گیا اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی  جس پر بیٹیاں اور اہلیہ پریشانی میں مبتلا رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button