سائنس و ٹیکنالوجی

فواد چوہدری نے 8ماہ میں کریڈٹ کارڈ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد( 94 نیوز) قومی اسمبلی کی رویت حلال کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آگاہ کیا ہے کہ رویت حلال سے متعلق قمری کیلنڈر 15رمضان تک تیار ہو جائے گا۔جو قمری کیلنڈر امریکیوں نے بنایا ہوا ہے وہ حرام ہے جو ہم بنائیں گے وہ حلال ہو جائے گا، اگلے چھ سے آٹھ مہینے ساری ادائیگیاں موبائل کے ذریعے سے ہی ہوں گی، کریڈٹ کارڈ وغیرہ ختم ہو جائیں گے۔ کیش اکانومی کو موبائل پر لے کر آئیں گے، آئندہ دس سالوں میں 7 ٹیکنالوجیز دنیا کو بالکل بدل دیں گی۔بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں آ جائیں گی۔دس سالوں میں ڈرائیونگ سے وابستہ لاکھوں نوکریاں قائم نہیں رہ سکیں گی۔ اور لوگ بے روزگار ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے اسییکر بھی حرام تھا پر اب پیارا ہو چکاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد موبائل پر کیش اکانومی کو لے کر آئیں گے۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر انتظام لیب کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔اگست کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دے رہے ہیں۔ ایک چاند دیکھنے پر 40لاکھ سے زائد اخراجات آتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہاہے کہ حکومت ٹیکنالوجی کاروبار کے حوالے سے آئیڈیاز پر کام کرنے والوں کو سرمایہ دے گی۔انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی کاروبار پر آئیڈیا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو رجسٹر کروائیں۔ ماہرین کے آئیڈیاز سے متاثر ہونے کی صورت میں ستر سے سو فیصد سرمایہ دیں گے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے امام مساجد کو نوکریاں دینے کی تجویز پیش کی تھی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ امام مساجد کو گریڈ 14 سے 16 تک سرکاری نوکریاں دی جائیں۔ امام مساجد کو نوکریاں دینے سے ڈسپلن بھی آئے گا۔ ایسا کرنے سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری بھی ختم ہو گی۔ اس سلسلے میں وزرائے اعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کو بھی ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close