National

Fawad Chaudhry said the council opened shipped in dykrkunsl?

Lahore(94 news) اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن رانامحمدشفیق خان پسروری نےکہاہےکہ وفاقی وزیرفواد چوہدری ایک طرف اسلامی نظریاتی کونسل کے خلاف بیان دے رہے ہیں تودوسری طرف اپنا تیار کردہ قمری کیلنڈر نظرثانی کےلیےکونسل کےپاس بھیج چکےہیں، فواد چوہدری محض خبروں میں ’’اِن‘‘ رہنے کے لئے غیر سنجیدہ بیانات دے کر حکومت کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق معروف عالم دین اسلامی نظریاتی کونسل کےرکن رانامحمدشفیق خان پسروری نے کہا کہ فوادچوہدری نےردِعمل میں جلدی کی،وہ کونسل کی کارروائی رپورٹ پڑھ لیتے تو بہتر تھا،اس طرح کی بات کرکے اُنہوں نے نہ صرف اپنی عادت کے مطابق مذہبی طبقات سے اپنے تعصب کو ظاہر کیا ہے بلکہ حکومت کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش بھی کی ہے، پہلےاُنہوں نےصحافتی حلقے کو بدظن کیا اوراب اپنی غیرمناسب بات سےسنجیدہ مذہبی طبقات کو انگیخت اور مشتعل کرنے کا سامان کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں اصلاح کی گنجائش کی وجہ ہی سے خود حکومت نے نیب آرڈیننس پیش کیا جبکہ عدالتِ عظمیٰ وعدالت ھائے عالیہ بھی کئی مقدمات میں اپنے تحفظات بیان کر چکی ہیں، اسی طرح تمام سیاسی پارٹیاں حتیٰ کہ خود فواد چودھری بھی علیم خان کی گرفتاری کے وقت نیب قوانین میں اصلاح کا بیان دے چکے ہیں جبکہ موجودہ وزیرقانون بھی پریس کانفرنس میں اصلاحات لانے کا اعلان کر چکے ہیں بلکہ حکومت کی طرف سے نیب آرڈیننس اسی موقف کی دلیل ہے۔

رانامحمدشفیق خان پسروری کا کہنا تھا کہ فوادچودھری ایک طرف کونسل کی افادیت کے خلاف بیان دے رہے ہیں اور دوسری طرف اپنا تیار کردہ قمری کیلنڈر نظرثانی کے لیے کونسل کے پاس بھیج چکے ہیں،اسی طرح حالیہ اجلاس کے آخری روز وفاقی وزیرعلی محمد خان کونسل کے دفتر تشریف لائے اور ایک بڑی مجلس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے کاموں کو مثالی اور بہترین قرار دیتے ہوئے قومی ادارے کو ملک وقوم کے لیے بہترین قرار دیا تھا ،فواد چوہدری محض خبروں میں ’’ان‘‘رہنے کے لیے اس طرح کے غیرسنجیدہ بیانات دیتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے پریس کانفرنس کے دوران نیب آرڈیننس کی کچھ دفعات کو غیر آئینی اور غیر شرعی قرار دیا تھا جس پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئی رہنمائی نہیں ملی،اسلامی نظریاتی کونسل جیسے ادارے پر کروڑوں روپے خرچ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل نو کی ضرورت ہے، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، انتہائی جید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button