قومی

سبزی،پھل مہنگے ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

لاہور (94 نیوز) پنجاب اسمبلی میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرار داد جمع کرادی گئی ہے۔ قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

ن لیگ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عید قریب آتے ہی سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹماٹر 140 روپے کلو، پیاز 70 روپے کلواور دھنیا 250 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، جبکہ سبز مرچ کی قیمت 150 روپے اور ادرک کی قیمت 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

قرار داد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت نے عام آدمی کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button