قومی

فواد چوہدری بھی بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار بن گئے

اسلام آباد(94 نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے دورے کو سپورٹ کیا ان کا شکر گزار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔فواد چوہدری نے کہا بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کے دورے کو سپورٹ کیا ان کا شکر گزار ہوں، انہوں نے وزیر اعظم کے اقدامات کی حمایت کر کے سیاسی پختگی کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے پر بھی سیاسی جماعتوں نے سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا تھا، عالمی سطح پر ہماری سیاسی سوچ بھی ایک ہوگی تو پاکستان کو فائدہ ہوگا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایک مستحکم افغانستان چاہیئے تاکہ سرحد پر معاملات ختم ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button