قومی

عمران خان کے قومی اسمبلی میں آنسو چھلک پڑے

اسلام آباد (تعلیم ٹی وی آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیراعظم منتخب ہوئے تو ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے جشن کا سلسلہ شروع ہو گیا مگر ایوان میں بیٹھے عمران خان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جب عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کا اعلان کیا تو عمران خان کے چہرے پر 22 سالہ جدوجہد کے بعد ملنے والی کامیابی کی خوشی چھلکنے لگی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان کی آنکھیں نم ہو گئیں جس کا احساس لوگوں کو اس وقت ہوا جب انہوں نے اپنی انگلیوں سے آنسوﺅں کو صاف کیا۔ عمران خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ان کے چاہنے والوں کیلئے بھی اپنے آنسوﺅں پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہے جو یقینا خوشی کے آنسو ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button