قومی

فردوس عاشق اعوان کا خون دینے کا ڈرامہ سامنے آ گیا

لاہور (94 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا خون سے بھرا بیگ دکھا کرقوم سے جھوٹ بولنے کا ڈرامہ سامنے آ گیا، سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ ایک طرف حکمران بڑی محنت سے خون پسینہ بہا رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہر طرف قوم کا خون چوسنے کا عمل زوروشور سے جاری ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ خون کا عطیہ دے رہی ہیں۔
جب ان کا خون لینے کیلئے بلڈ بیگ لایا گیا جو پہلے ہی خون سے بھرا ہوا تھا لیکن جب ان کا خون نکالنے لگے تو فردوس عاشق کہنے لگی آپ تو حقیقت میں نکالنے لگے ہیں، جس پر ان سے کہا گیا کہ نہیں (یعنی ڈرامہ ہے)، اس دوران ایک شخص نے کہا کہ میڈم یہ ہم اپنے بروشر کیلئے لگا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو دکھایا جاسکے۔

اس پر سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈرامہ باز حکومت کا ایک اور ڈرامہ! اسی طرح ہر معاملے میں خون سے بھرے ہوئے بیگ دکھا کر قوم سے جھوٹ بولا جارہا ہے کہ حکمران محنت کرکے خون پسینہ بہا رہے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ہر طرف قوم کا خون چوسنے کا عمل زوروشور سے جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button