National
Farrukh Habib left PTI and went to Sthakam Party


Islam Abad (94 news) چئیرمین پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی و پی ٹی آئی کے اہم رہنما فرخ حبیب نے بھی پارٹی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے افسوس ناک واقعے کے بعد ہم اپنے گھروں سے دور رہے، نو مئی کو جو کچھ ہوا وہ غلط تھا، میں تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، میری جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے، آج کی اس پریس کانفرنس کے ذریعے میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کررہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ساڑھے تین سال حکومت کام موقع ملا جس کے بعد آپ کو آئینی طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا، آپ نے پرامن کے بجائے پرتشدد مزاحمت کا راستہ اختیار کیا۔