National

Asif Raza Qadri strongly condemns the publication of blasphemous cartoons and religious terrorism in France

Faisalabad (94 news) عالم اسلام نبی رحمت ﷺکا امن و محبت سے میلاد مناتے ہوئے فرانسسی صدر کی جہالت پر مبنی فکر کو شکست دے۔محسن انسانیت حضور ﷺ کی ناموس کا تحفظ کرتے ہوئے میلاد منائیں گے۔فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور مذہبی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مسلمانوں کی تقسیم در تقسیم کی وجہ سے ناموس رسالت پر حملے ہورہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر آصف رضا قادری نے وحید خالق رامے کی قیادت میں آنے والے مرکزی میلاد کمیٹی جناح ٹاؤن کے وفد کی ملاقات کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ فرانسسی صدر کا بیان قابل مذمت اور معاشرتی تقسیم کا سبب ھے۔۔فرانسسی صدر کا بیان در حقیقت صلیبی جنگ اور اندرونی غلاظت ھے جو تمام یورپ اور مغرب میں بھری پڑی ھے۔۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو اور خصوصا پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ماہ ربیع الاول کے اس مبارک مہینے میں رسول اکرم ﷺکا میلاد مبارک مزید پر امن اور پر جوش طریقہ سے منا کر فرانس اور مغرب کی گندی سوچ کو شکست دیں۔۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کی اس مذہبی دہشت گردی کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں قانون سازی کے لئے کردار ادا کرے تاکہ کوئی آئندہ ایسی جسارت نہ کر سکے۔اس موقع پر سید مظہر شاہ، میاں عرفان گجر، حافظ یاسر مدنی، مولانا بہادر علی رضوی، مولانا عادل رضا قادری بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button