بین الاقوامی

فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے ملزم کے گھر سے ایسی چیز ملی حکام حیران رہ گئے

پیرس (94 نیوز ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران ایک ملزم کے گھر سے جرمنی کے سابق حکمران ایڈولف ہٹلر کی آپ بیتی برآمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارے جانے کے واقعے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے دو افراد کو گرفتار کیا تھا جس میں سے ایک تو تھپڑ مارنے والا جبکہ دوسرا شخص اس واقعے کی ویڈیو بنانے والا تھا۔

حکام نے دونوں ملزمان کے گھر کی تلاشی لی تو ویڈیو بنانے والے ملزم کے گھر سے ہٹلر کی آپ بیتی ” میری جدوجہد” برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ ملزم کے گھر سے تلوار، خنجر اور ایک رائفل بھی برآمد ہوئی ہے جس کا لائسنس اس کے پاس موجود ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close