National

Foreign journalists reached Jaranwala, Deputy Commissioner's briefing

Rehabilitation of victims, renovation of churches, 20/20 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کردی، عبداللہ نئیر

Faisalabad(94 news) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی دعوت پر غیر ملکی صحافیوں نے جڑانوالہ کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے انٹرنیشنل جرنلسٹس کو سانحہ جڑانوالہ کے فوری بعد متاثرین کی بحالی، گرجا گھروں کی تزئین وآرائش کے بعد ان کی اصل حالت میں بحالی اورگرجا گھروں کی انتظامیہ کے سپرد کرنے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرین کو نگران حکومت پنجاب کی طرف سے 20/20 لاکھ روپے کی مالی امداد کی بلاتاخیر فراہمی یقینی بنائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ الحمدللہ آج سب متاثرہ خاندان اپنے گھروں میں آباد اور امن وامان کی مثالی فضا قائم ہے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کے بجلی وگیس کے جلے ہوئے میٹرز مرمت اور نئے لگوائے گئے جبکہ سکولوں سے باہر مسیحی طالب علموں کو سکولوں میں دوبارہ بھجوایاگیا۔اسی طرح بے روزگار ہونے والے نجی اداروں میں ملازمت پیشہ افرادکو دوبارہ نوکری پر بحال کرایا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے امن وامان کے قیام کے لئے مسلم ومسیحی رہنماؤں کے گرانقدر تعاون کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ڈویژنل،ضلعی اور تحصیل امن کمیٹیز کے مسلسل اجلاسز کی بدولت امن کی راہیں ہموار ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی قیادت میں جڑانوالہ کے مسلسل دورے کئے اور آخری متاثرہ خاندان کی بحالی تک ان سے مکمل رابطہ رکھا گیا۔انہوں نے عالمی صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسلم کمیونٹی کے تعاون کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جنہوں نے سانحہ کے رونما ہونے کے بعد اپنے گھروں اور عبادت گاہوں کے دروازے مسیحی خاندانوں کے لئے کھول دیئے۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں آئندہ بھی کما حقہ پوری کرے گی۔

سی پی او نے امن وامان کی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی۔عالمی میڈیا کے بیورو چیفس ونمائندوں نے آرمی سالویشن چرچ،یوپی چرچ ودیگر متاثرہ گرجاگھروں اور عیسی نگری کا تفصیلی دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تزئین و بحالی کے مکمل ہونے والے کاموں کے بعد گرجاگھروں کی متعلقہ انتظامیہ کو سپردداری کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے تعمیراتی کام کی تعریف کی اور مختلف گھروں میں جاکر متاثرین سے گفتگو کرکے ان کی بحالی کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے مالی امداد کی فراہمی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور جڑانوالہ میں امن کے قیام کے سلسلے میں انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے مسیحی افراد کے انٹرویوز بھی کئے۔مسیحی افراد نے عالمی صحافیوں کو بتایا کہ واقعہ کے بعدنگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ان کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا اور ان کی بحالی تک متحرک رہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل، ضلعی، تحصیل، پولیس انتظامیہ ودیگر محکموں اور اداروں کے موثر اور بروقت اقدامات پر بھی مشکور ہیں۔انہوں نے مسلم کمیونٹی کے جاندار تعاون کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بطور پاکستانی ہم سب ایک ہیں اور مسلم برادری ہمارے مشکل وقت میں ساتھ کھڑی رہی جس کے شکرگزار ہیں۔انٹرنیشنل میڈیا میں واشنگٹن پوسٹ،بی بی سی،اے ایف پی،عرب نیوز،رشیا ٹوڈے ودیگر اداروں وایجنسیز کے بیوروچیف ونمائندہ خصوصی شامل تھے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close