National

غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،ڈی جی ایف ڈی اے

Faisalabad(94 news) ایف ڈی اے کی طرف سے ہاؤسنگ سکیموں کے منظم قیام کے لئے منظوری کے امور میں عمدہ سروسز کی فراہمی کے سلسلے میں جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کینال روڈ، شیخوپورہ روڈ، ستیانہ روڈ اوردیگر علاقوں کے ڈویلپرز سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے تاہم ڈویلپرز کو ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کے حوالے سے تیز رفتار محکمانہ خدمات فراہم کرنے کے لئے الگ سیل قائم کردیا گیا ہے تاکہ قانونی تقاضوں کو پورا کرنے،دفتری امور کو نپٹانے میں آسانی ہو۔ انہوں نے ڈویلپرز سے کہا کہ وہ اپنے ذمہ سرکاری بقایا جات فوری ادا کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ شہر میں نئی کاروباری شاہرات کا سروے بھی مکمل کیاگیا ہے تاکہ کمرشلائزیشن پالیسی پرموثر عملدرآمد کرکے گورنمنٹ ریونیو میں اضافہ کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ عدم ادائیگیوں کے حامل ایف ڈی اے سٹی کے الائٹیز کو بھی بقایا جات ادا کرنے کے لئے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ زیادہ اقساط جمع نہ کرانے والوں کے پلاٹس منسوخ کرکے نئے سرے سے نیلامی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے کی طرف سے تیز رفتار سروسز کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے تاہم بقایا جات کی وصولی،کمرشلائزیشن پالیسی کی خلاف ورزی اور غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہیں کریں گے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close