قومی

غریب کی میت کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا تاکہ لوگ عبرت پکڑیں، فواد چوہدری کا طنز

اسلام آباد(94 نیوز)  وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے سی ای او کی ہتھکڑی لگی میت کی تصویر وائرل ہونے پر طنز کرتے ہوئے اپنے  رد عمل میں کہا ہے کہ اگر آپ غریب اور متوسط ہیں تو موت کے بعد روح کو مقید رکھنے کیلئے ہتھکڑی لگے ہی لاش کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب سرگودھا کیمپس کیس میں گرفتار سی ای او میاں جاوید دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے اور ان کی ہتھکڑی لگی میت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close