Commerce

Poor countries' repatriation of duties was suspended

Islam Abad(94 news) آئی ایم ایف اور عالمی بینک کو فنڈز فراہم کرنیوالے امیر ممالک کے گروپ جی 20 ممالک نے غریب رکن ممالک کے ذمہ یکم مئی 2020 کو واجب الادا قرضوں کی واپسی معطل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے جی 20 ممالک نے غریب و پسماندہ ممالک کے دوطرفہ قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کی اجازت دینے کا خیرمقدم کیا ہے،اس ضمن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک گروپ کی طرف جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق جی 20 ممالک نے غریب ممبر ممالک کے ذمہ یکم مئی 2020 کو واجب الادا قرضوں کی واپسی معطل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور اب تک بیس لاکھ سے زائد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button