قومی

فیصل آباد میں 44 ملین گیلن کا ٹریٹمنٹ پلانٹ بہت جلد نصب کیا جائے گا، آصف چوہدری

فیصل آباد(94 نیوز) واسا فیصل آباد کے زیر اہتمام ڈینیڈا کے تعاون سے مشرقی حصے میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے میگا پراجیکٹ کے حوالے سے پری بڈ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر مسٹر جیکب لائنف (Mr. Jakob Linulf)،ڈی ایس آئی ایف کی انویسٹمنٹ ڈائریکٹر مسز بینٹے شیلر(Ms.BenteSchiller)، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری،مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور،پراجیکٹ ڈائریکٹر ثاقب رضا،ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرز عدنان نثار،اکرام اللہ،انٹرنیشنل کنسلٹنٹس،کنٹریکٹرز کے نمائندوں و دیگر واسا ا فسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈنمارک کے پاکستان میں سفیر مسٹر جیکب لائنف نے کہا کہ 44 ملین گیلن کے ویسٹ واٹر پراجیکٹ سے فیصل آباد کے شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی سے نجات ملے گی جو کہ شہر کی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واسا فیصل آباد کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ نتیجے میں فیصل آباد کے مشرقی جانب 44 ملین گیلن کا ٹریٹمنٹ پلانٹ بہت جلد نصب کیا جائے گا اور ایک اچھے ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب سے فیصل آباد شہر کے ماحولیاتی حالات کو بہتر بنانے میں یقیناً اہم اثرات مرتب ہوں گے اور دریائے راوی پر آلودگی کا بوجھ بھی کم ہو گا جبکہ ٹریٹمنٹ کے بعد صاف کئے گئے پانی کو آبپاشی کے مقاصد کے لیے دوبارہ استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گندے پانی کے علاج سے نمٹنے کے لئے اپنی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ڈنمارک کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔پاکستان کے ماحولیاتی تحفظ کے قوانین کے مطابق گندے پانی کی صفائی کی خدمات کی فراہمی بھی ایک ذمہ داری ہے۔مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبارانور نے کہا کہ واسا فیصل آباد پنجاب کی پہلی واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی ہے جسے ڈی ایس آئی ایف نے شہر کے مشرقی حصے میں 44 ملین گیلن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کے لئے مالی اعانت فراہم کرنے کے لئے منتخب کیا ہے اور اس پراجیکٹ کی تکمیل سے شہریوں کو صاف ماحول اور کاشتکاروں کو فصلوں کے لئے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ثاقب رضا نے کہا کہ 19 ارب روپے سے زائد مالیت کا یہ میگا پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،یہ میگا پراجیکٹ 4 سالوں میں مکمل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے لئے محکمہ ماحولیات پنجاب سے این او سی جاری ہو چکا ہے جبکہ جون تک کنٹریکٹرز سے بھی معاہدہ طے ہونے کا امکان ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button