قومی

عوام نے جس تبدیلی کا سوچ کر ووٹ دیا عمران خان اس سے بڑھ کے کر رہے ہیں۔ملک مقصوداحمد

کرپٹ سیاستدانوں کی بھی کیا قسمت ہے روز چوروں کے دفاع کیلئے جھوٹ بولتے ہیں۔


فیصل آباد (94 نیوز)سیاسی و سماجی شخصیت ملک مقصود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کے دور میں زرداری چور تھا اور زرداری کے دور میں شریف برادران سوال یہ ہے کہ گیارہ ماہ میں عمران خان کی حکومت آتے ہی دونوں چور حاجی صاحب کیسے ہو گئے انہوں نے پاکستانی غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر اپنے بچوں کو عرب پتی بنایا اور محلات کھڑے کئے عوام نے جس تبدیلی کا سوچ کر عمران خان کو ووٹ دیا عمران خان غریب عوام کیلئے اس سے بڑھ کے کر رہے ہیں کرپٹ سیاستدان اپنے نام نہاد لیڈروں کا دفاع کرنے کیلئے جتنا جھوٹ بول رہے ہیں ان کا عوام سے کوئی رشتہ نہیں ملک مقصود کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کر رہا ہے اور پوری دنیا میں پاکستان نئی طاقت بن کے ابھر رہا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close