قومی

شہبازشریف کی ضمانت کے بعد نیب بھی میدان میں آگیا

  

لاہور (94نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں ضمانت پر رہاکرنے کا حکم جاری کر دیا ہے تاہم اب نیب میدان میں آ گیا ہے اور فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر نے کا فیصلہ کر لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے شہبازشریف کے ضمانت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار کیا جارہاہے ۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی آشیانہ ہاﺅسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے انہیں دس دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے تاہم دوسری جانب فواد حسن فواد کی آشیانہ کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی لیکن آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button