National

Are vying for public issues, little patience everything will be fine:CM

Lahore (94news) Punjab Chief Minister Sardar Usman Buzdar are working to resolve problems that he said, giving special attention to the health sector, health card jurisdiction shall duties in each district will extend throughout the province, ministers, also in Punjab for a patient, the hospital will visit will be all right.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، تھوڑا صبر کریں سب ٹھیک ہو جائے گا، صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، صحت کارڈ کا دائرہ پورے صوبے میں بڑھارہے ہیں، اپنے وزراء کی ہر ضلع میں ڈیوٹیاں لگائیں گے اور وہ خود بھی وہاں جائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے دورے کریں گے، محکمہ صحت میں 9ہزار بھرتیاں ہوں گی، جب تک ہمیں حالات کا پتا نہیں ہو گا ہم کیا ایکشن لیں گے؟ پولیس کلچر آہستہ آہستہ تبدیل ہو گا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close