قومی

عوامی تحریک ومنہاج القرآن کے زیراہتمام سیدہدایت رسول مرحوم کی یادمیں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

میاں ریحان مقبول،راناطاہرسلیم،حاجی امین،میاں کاشف، علامہ عزیزالحسن، راؤمحمداقبال، سیدحماعت رسول،میاں عبدالقادر،طارق فیضی،ملک شبیر حسین کی خصوصی شرکت

فیصل آباد(94 نیوز) پاکستان عوامی تحریک ومنہاج القرآن کے زیراہتمام صاجزادہ سیدہدایت رسول قادری مرحوم کی یادمیں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیدشفاعت رسول قادری،چوہدری بشارت جسپال نے کہاکہ انسانیت کیلئے زندہ رہنے والوں کے متعلق اللہ تعالیٰ دنیا میں ہی خاص و عام کے دلوں میں احترام کے جذبات پیدا کر دیتا ہے اور انسانیت سے پیار کرنے والوں کیلئے آخرت میں بھی انعامات اور بڑے درجات ہیں، مخلص افراد تحریکوں، تنظیموں اور جماعتوں کا سرمایہ ہوتے ہیں، یہی لوگ سوسائٹی میں مثبت تبدیلیاں لانے کا سبب بنتے ہیں۔

تعزیتی ریفرنس سے میاں ریحان مقبول،راناطاہرسلیم،حاجی امین القادری،رانارب نواز،میاں کاشف محمود، علامہ عزیزالحسن، راؤمحمداقبال، سیدحماعت رسول،میاں عبدالقادر،طارق فیضی،ملک شبیر حسین، ساجد حسین، جاویدزوالفقار،قاری فاروق،رانا نثارشہزاد،آصف عزیز،غلام محمدقادری،حاجی اشرف قادری نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ سیدہدایت رسول قادری امانت اور دیانت کا پیکر تھے،حساس ذمہ داری پر ہونے کے باوجود وہ ہر ایک سے اعلیٰ اخلاق سے پیش آتے اور آج ہر شخص انکے لئے دعا گو ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا  کی عارضی زندگی میں ہر شخص اچھے اخلاق پر قائم رہے،اسی میں دنیا و آخرت کی کامیاب ہے۔انہوں نے کہاکہ سیدہدایت رسول قادری اسلام،پاکستان اور تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ تھے، سید ہدایت رسول شاہ نے تمام عمر پیار، محبت او بھائی چارے کا درس دیا۔ان کی شخصیت کا اثر ہمیشہ دلوں پر قائم رہے گا۔ مرحوم سچے عاشق رسول ﷺ اور محبت وطن پاکستان تھے۔ انہوں نے تصوف اور روحانیت کی اصل اقداروں کی بحالی کیلئے کردار ادا کیا، ہمیشہ بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے متحرک رہے۔مقررین نے سیدہدایت رسول قادری مرحوم کی تنظیمی، تحریکی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close