قومی

ق لیگ پنجاب حکومت بنانے کیلئے سرگرم ہو گئی

لاہور(94 نیوز) مسلم لیگ ق نے پنجاب حکومت بنانے کیلئے پیپلزپارٹی سے رابطہ کرلیا، لیگی قیادت نے آصف زرداری کوقائل کیا کہ پنجاب اسمبلی میں 6پیپلزپارٹی ارکان،10ق لیگ ، 4آزاد ، اور باقی ن لیگ ہے،ملکر حکومت بناتے ہیں، پنجاب کے بعد وفاق بھی نہیں چلے گا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی قیادت نے سابق صدر آصف زرداری سے رابطہ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں 6 ارکان ہمیں دے دیں، ہمارے 10 ارکان ہیں، 4آزاد ارکان ہیں، ایک جھنگ سے ہے، 21 ارکان یہ ہوگئے ہیں، باقی مسلم لیگ ن کے ارکان ہیں، ہم مل کر پنجاب میں حکومت بناتے ہیں۔جب ہم پنجاب میں حکومت بنا لیں گے تو پھر عمران خان وفاق میں بھی حکومت نہیں چلا سکیں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان کو ایک معلوماتی رپورٹ پیش کی گئی ہے، وزیراعظم نے اپنے ماتحت ایجنسیوں سے رپورٹ مانگی تھی کہ وفاق، پنجاب، کے پی کے، اور بلوچستان کے حوالے سے اتحادیوں کے حوالے رپورٹ دی جائے۔ رپورٹ میں معلوم ہوا کہ کے پی میں عاطف خان، شہرام ترکئی ، شکیل وزیراعلیٰ کے خلاف منصوبہ بندی کررہے ہیں، رپورٹ کے بعد وزیراعظم نے ان کو ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ارکان اسمبلی پر واضح کیا کہ عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ رہیں گے، جانتا ہوں کون سازشی ہے، نیا وزیراعلیٰ 20روز بھی نہیں چل سکے گا، خیبرپختونخواہ اسمبلی کے3 وزراء فارغ کردیے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں واضع کر دینا چاہتا ہوں کہ کسی بھی صورت دباؤ میں نہیں آئینگے، ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے۔ میرے لئے سب اراکین اسمبلی قابل احترام ہیں، بیوروکریسی بھی سیاسی نمائندوں کا احترام کرے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button